متحدہ عرب امارات

روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دبئی پولیس کا اشتراک، ہیوی ٹرک کی مانیٹرنگ کیلئے سسٹم متعارف

خلیج اردو
15 ستمبر 2021
دبئی :دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے اور دبئی پولیس نے ہیوی ٹرک کی نقل و حرکت کیلئے کنٹرول سسٹم متعارف کرایا ہے۔

دبئی پولیس میں آپریشنز کے اسسٹنٹ کمانڈر ان چیف میجر جنرل محمد سیف الظفرین نے بتایا ہے کہ بھاری گاڑیوں کی جانب سے خلاف ورزی کو پولیس کی جانب سے مونیٹر کیا جائے گا۔

اس حوالے سے انہیں روکنے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی اور ان کی خلاف ورزی کی نشاندہی کی جائے گی اور انہیں ان کے پرمٹ کے مطابق خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا۔

انجینئرنگ آر ٹی اے میں ٹریفک اینڈ روڈز ایجنسی کی سی ای او میتھا بن ادائی کا کہنا ہے کہ یہ ٹریفک کے بہاؤ کو ہموار کرنے اور دبئی کی سڑکوں کیلئے مقررہ اوقات میں بھاری گاڑیوں کی خلاف ورزی کے نتیجے میں رش کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

یہ ٹریفک سیفٹی کو اور بھی بڑھا دے گا اور یہ کنکشن سڑکوں پر آر ٹی اے کے اثاثوں اور املاک کے تحفظ میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

آر ٹی اے اور دبئی پولیس نے رائٹ آف وے سروس پرمٹ کے نظام کو جوڑ دیا ہے جس کا تعلق زیادہ وزن اور ہیوی ویٹ گاڑی پر اطلاق ہوتا ہے۔

دبئی میں ٹرکوں کی تین طرح سے درجہ بندی کی گئی ہے۔ ایئرپورٹ اور شندھاگہ سرنگ ، المکتوم پل ، تیرنے والے پل اور القدرا روڈ پر مکمل بین ہے۔ سٹی سنٹر ، شیخ زید روڈ اور اتحاد روڈ پر جزوی یعنی صبح چھ بجے سے رات دس بجے تک کی پابندی ہے اور اسی طرح صبح ساڑھے چھ بجے سے ساڑھے اٹھ اور مڈ ڈے بریک دوپہہر ایک سے تین بجے تک اور شام سارجے پانچ سے اٹھ بجے تک دیگر دبئی کی سڑکوں پر ہے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button