متحدہ عرب امارات

امارات میں کورونا کی دوسری لہر کے باعث حفاظتی تدابیر مزید سخت

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث دبئی حکومت نے حفاظتی تدابیر سخت کرتے ہوئے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔
اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق کورونا کے انسداد کے لیے کام کرنے والی کمیٹی نے ملک میں مریضوں کی تعداد بڑھنے کے باعث نئی ہدایات جاری کرنے کی سفارش کی ہے۔

دبئی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ’سپورٹس، سینما اور تفریح کے تمام بند ہالز میں گنجائش کے مطابق صرف 50 فیصد حاضری کی اجازت ہوگی‘۔
’تمام شاپنگ مالز میں گنجائش کے حساب سے صرف 70 فیصد لوگوں کو اندر جانے کی اجازت دی جائے گی‘۔
’تمام ہوٹلز میں کمروں کی بکنگ گنجائش کے حساب سے 70 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگی‘۔

’تمام سوئمنگ پولز اور ہوٹلز کے نجی ساحلوں پر 70 فیصد سے زیادہ لوگوں کا جمع ہونا منع ہوگا‘۔
’ریاست کے تمام ریستوران اور کافے شاپس زیادہ سے زیادہ رات ایک بجے بند ہو جائیں گے‘۔
حکومت نے کہا ہے کہ ’تمام اداروں میں سخت حفاظتی تدابیر پر عمل ہوگا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کسی کے ساتھ رعایت نہیں ہوگی‘۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button