سپورٹسمتحدہ عرب امارات

شاہد آفریدی کی بیٹی نے ایشیا کپ کے دوران ہندوستان کا جھنڈا لہرانے کی تصدیق کردی

خلیج اردو: پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے تصدیق کی ہے کہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہندوستان کے خلاف پاکستان کے سپر فور میچ کے دوران ان کی بیٹی نے ہندوستانی پرچم لہرایا تھا۔

ایک نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ان کی فیملی ہائی پروفائل میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں تھی اور ان کی بیٹی نے پاکستانی جھنڈا نہ ملنے کی وجہ سے ہندوستانی جھنڈا اٹھایا۔

سابق کپتان نے کہا کہ ان کی اہلیہ نے انہیں بتایا کہ میچ کے دوران اسٹیڈیم کے صرف 10 فیصد حصے پر پاکستانی حامی موجود تھے جب کہ ہندوستانی ہجوم کی اکثریت تھی۔

آفریدی نے مزید کہا کہ انہیں ان کی بیٹی کی بھارتی پرچم لہرانے کی ویڈیو بھیجی گئی تھی لیکن انہیں یقین نہیں تھا کہ وہ ویڈیو شیئر کریں یا نہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button