متحدہ عرب امارات

افسوسناک خبر :گیارہ سالہ بچی سے زیادتی کا الزام : غیر ملکی شخص کو گرفتار کر لیا گیا

خلیج اردو
شارجہ: شارجہ میں ایک 29 سالہ غیر ملکی شخص کو 11 سالہ غیر ملکی لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم اسی گھر میں رہتا تھا جہاں لڑکی اپنے والدین کے ساتھ شارجہ کے علاقے ال تائیوان میں رہائش پزیر تھی۔

ملزم نے یہ جرم منگل کی شام اس وقت کیا تھا جب لڑکی کے والدین کام پر گئے تھے۔ متائثرہ بچی کے والدین کو واقعہ کا علم اس وقت ہوا جب وہ شام 8 بجے کے قریب گھر واپس آئے۔ لڑکی نے ملزم کو پہچان لیا تھا اور اپنے والدین کو واقعے کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

والدین نے البحیرہ پولیس اسٹیشن جاکر شکایت درج کرائی۔ متاثرہ بچی کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم ان کے بھروسہ کا آدمی ہے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسے لڑکی سمیت اسپتال لے جایا گیا اور اس کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا گیا جس میں لڑکی کے ساتھ زیادتی تصدیق اور ملزم کے نمونے میچ ہوئے۔

پولیس نے ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button