متحدہ عرب امارات

شارجہ پولیس نے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا

خلیج اردو
شارجہ : شارجہ پولیس کی جنرل کمانڈ کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک ایشیائی شخص کو قتل کے شبے میں گرفتار کر لیا ہے۔

مجرم کو امارات کے صنعتی علاقے 6 میں ایک بنگلہ دیشی شخص کو چاقو مار کر ہلاک کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

گرفتار شخص نے مبینہ طور پر متاثرہ کی آنکھوں میں کالی مرچ چھڑک کر اسے پیچھے سے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ مدعا علیہ نے دعویٰ کیا کہ اس نے مقتول کو انتقام کی خاطر قتل کیا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ مقتول نے اس کی ماں کو قتل کیا ہے۔

پولیس آپریشن روم کو منگل کی رات اس واقعے کے بارے میں کال موصول ہوئی جس کے بعد ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔ مقدمہ مزید کارروائی کیلئے پبلک پراسیکیوشن کو بھجوا دیا گیا ہے۔

دوسری طرف شارجہ پولیس نے ایک بھارتی شخص کی تین مارچ کو ملنے والی لاش کی تحقیقات شروع کیں ہیں۔

لاش کو فورانزک سائنس لیبارٹری بھجوایا گیا تاکہ اس کا پوسٹ مارٹم کرکے قتل کی وجہ معلوم کیا جا سکے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button