متحدہ عرب امارات

شیخ محمد اور شیخ حمدان نے دبئی میں ایئرشو 2021 کا دورہ کیا

خلیج اردو
14نومبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے ہمراہ دبئی کے ولی عہد شہزادہ اور دبئی ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے دبئی ایئرشو 2021 کا دورہ کیا ہے۔

دبئی کے ورلڈ سنٹر میں منعقدہ ایئرشو کا افتتاح ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان نے دبئی ایئرپورٹ کے چیئرمین و ایمریٹس گروپ کے سی ای او اور چیئرمین شیخ احمد بن سعید المکتوم کی موجودگی میں افتتاح کیا۔

اس موقع ان سے مختلف وفود اور اہم رہنماؤں نے ملاقات کی۔ شیخ حمدان نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button