پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

پاکستان کے وزیرخارجہ آج متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے

خلیج اردو: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی آج متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورہ پر روانہ ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ سے ملاقات بھی طے شدہ ہے- وزیرخارجہ امارات پر یمن سے حالیہ ہونے والے حملوں کیخلاف متحدہ عرب امارات سے اظہار یکجہتی کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرخارجہ دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین کا دورہ کریں گے جبکہ وزیرخارجہ سمندر پار پاکستانیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button