خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی سینیگال کو ایمرجنسی طبی امداد کی فراہمی

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نے سینیگال کو ایمرجنسی طبی سامان کا ایک طیارہ بھیجا ہے تاکہ دارالحکومت ڈاکار کے شمال میں واقع شہر طیفوانی کے مامے عبدو عزیز ہسپتال میں نوزائیدہ بچوں کے شعبے میں لگنے والی آگ کے اثرات کو کم کرنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔

عبدو عزیز ہسپتال میں نوزائیدہ بچوں کے شعبے میں لگنے والی آگ سے 11 نومولود ہلاک ہو گئےہیں۔ طیارے میں زچگی اور نوزائیدہ وارڈز کے لیے طبی سامان، بستروں اور آلات کے علاوہ آپریٹنگ رومز اور مڈوائفری گروپس کے لیے ادویات اور ابتدائی طبی امداد کی کٹس شامل ہیں۔

سینیگال میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سلطان علی الحربی نے کہا کہ طبی امداد متحدہ عرب امارات اور سینیگال کے درمیان دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے جو ستر کی دہائی سے کئی اقتصادی اور ترقیاتی شعبوں میں قائم ہیں۔

اماراتی سفیر نے تمام برادر اور دوست ممالک کی مدد کرنے اور انسانی بحرانوں کا سامنا کرنے اور ان کے اثرات کو کم کرنے میں ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی قیادت کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button