متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں شور مچانے والی ہزاروں گاڑیوں کو جرمانے کئے گئے

خلیج اردو

ابوظہبی:ابوظہبی پولیس نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں غیر قانونی تبدیل شدہ گاڑیوں سے شور پیدا ہورہا ہے۔پولیس کے مطابق ان گاڑیوں سے مچنے والا شور شہریوں کے لئے خوف و ہراس کا باعث بن رہا ہے۔

 

ابوظہبی پولیس کے مطابق 2021 میں 2750 گاڑیوں کو شور مچانے اور انجن مین غیرقانونی تبدیلی کرنے پر جرمانے کیے گئے۔
متحدہ عرب امارات کے قانون کے مطابق شور مچانے والی گاڑی چلانے پر دو ہزار درہم جرمانہ اور بارہ بلیک پوائنٹس مل سکتے ہیں۔

قانون کے مطابق گاڑی کے انجن میں غیرقانونی تبدیلی کرنے پر ایک ہزار درہم جرمانہ، بارہ بلیک پوائنٹس اور ایک ماہ کے لیے گاڑی ضبط کی جا سکتی ہے۔گاڑی صبط ہونے کے بعد اس کو چھڑانے کے لیے مالک کو تین ماہ میں دس ہزار درہم ادا کرنا ہوں گے۔مذکورہ رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں گاڑی کو نیلام کردیا جائے گا۔

 

پولیس نے خبردار کیا ہے کہ ڈرائیورز خصوصا نوجوان شور مچانے والی گاڑیاں چلانے سے گریز کریں۔پولیس نے رہائشیوں کو بھی سڑک پر شور مچانے والی گاڑی نظر آنے کی صورت میں 999 پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button