متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب مارات میں گزشتہ برس 3800 غیر ملکی شہریوں نے اسلام قبول کیا

خلیج اردو

دبئی:متحدہ عرب امارات کے محمد بن راشد اسلامک کلچر سینٹر کے مطابق گزشتہ برس دبئی میں 3800 سے زائد غیر ملکی رہائشیوں نے اسلام قبول کیا جو 2020 کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے۔محمد بن راشد اسلامک کلچر سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایک اسلام قبول کرنے والے تمام افراد کی بہترین دیکھ بھال اور خدمت کی جارہی ہے۔

 

اسلامک کلچرل سنٹر کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات میں دینی،سماجی اور ثقافتی پہلو شامل ہیں۔اسلام قبول کرنے والی ان افراد کو مختلف دستاویزی خدمات بھی فراہم کی جا رہی ہے جن میں سرٹیفکیٹس کا اجرا اور بچوں کے حوالے سے ضروری کاغذات بنانے کی سہولت شامل ہے۔

 

نیو مسلم ویلفئیر سیکشن کے سربراہ کے مطابق نئے مسلمان ہونے والوں کی بہترین دیکھ بھال اور اسلام کی رواداری کو جگر کرنے کے حوالے سے تعلیم و تربیت فراہم کرنا ان کی اولین ذمہ داری ہے۔

 

اسلامک کلچر سینٹر کے مطابق اسلام قبول کرنے والے تمام افراد نے اپنی مرضی سے یہ فیصلہ کیا۔ان پر کوئی دباو یا زور زبردستی نہیں کی گئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button