متحدہ عرب امارات

ابوظبہی آتے ہوئے یا باہر سفر کرتے ہوئے کونسی باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

خلیج اردو
09 دسمبر 2020
ابوظبہی: ابوؓہی سے باہر جانا یا ابوظہی کیلئے سفر کرنے پر کوئی پابندی نہیں تاہم کچھ لوازمات کا پورا ہونا لازمی ہے۔ اگر آپ ابوظبہی سفر کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے۔

ابوظہبی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پرواز میں سوار تمام مسافروں کے لئے پی سی آر کا ایک منفی ٹیسٹ ضروری ہے۔ اس کا انحصار آپ کی منزل پر ہے۔ آپ کی منزل کے مطابق روانگی کے وقت سے 48 ، 72 یا 96 گھنٹے قبل ہوسکتے ہیں۔

پرواز کیلئے ٹکٹ بک کرتے وقت مسافروں کو مطلوبہ داخلے کے اصولوں کی جانچ پڑتال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جہاں پہنچنےکیلئے مطلوبہ کسی بھی متعلقہ فارم یا طریقہ کار کو مکمل کیا جاسکے –

متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو چاہیے کہ وہ متحدہ عرب امارات کیلئے اپنی پرواز کے داخلے کی صورتحال کے بارے میں تازہ ترین معلومات کیلئے uaeentry.ica.gov.ae پر جاکر آئی سی اے فارم پر کریں۔

یکم اپریل 2021 سے پہلے اتحاد کے ساتھ پرواز کرنے والے تمام مسافر ایئر لائن کے ذریعے بیرون ممالک جاتے ہوئے پی سی آر ٹیسٹ کے اخراجات برداشت کریں گے۔ ابوظہبی کو دیگر ایئر لائنز پر روانہ ہونے والے تمام مسافروں کے لئے ، انفرادی مسافر کو روانگی سے قبل اپنا پی سی آر ٹیسٹ لینے کی ضرورت ہوگی۔

پی سی آر ٹیسٹ تمام سیہا کلینک میں دستیاب ہیں جس پر 85 درہم لاگت آئے گی اور الحسن ایپ پر 48 گھنٹوں کے اندر نتیجہ فراہم کیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات کے رہائشی جو ابو ظہبی آنا چاہتے ہیں ۔

ابو ظہبی پہنچنے والے متحدہ عرب امارات کے تمام باشندوں کو گورنمنٹ کے تسلیم شدہ میڈیکل سنٹر میں ٹیسٹ لینے کے ساتھ پہنچنے کے وقت کے 96 گھنٹوں کے اندر اندر پی سی آر ٹیسٹ کرنا لازمی ہے اور آپ کے ٹیسٹ کا نتیجہ منفی ہونا چاہیئے۔

رہائشیوں کو بھی ضروری ہے کہ وہ سفر کی بکنگ سے قبل www.uaeentry.ica.gov.ae ملاحظہ کرکے انٹری کے اسٹیٹس کی تصدیق کریں۔ ابو ظہبی پہنچنے والے مسافروں کو اپنے پاسپورٹ اور متحدہ عرب امارات کے رہائشی ویزا کی فوٹو کاپی فراہم کرنا ہوگی۔

تمام مسافروں کو ابوظہبی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہیلتھ چیک ڈیسک ضرور جانا چاہئے جہاں تھرمل اسکریننگ اور پی سی آر ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

ابوظہبی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے رخصت ہونے پر ، شہر میں آنے والے تمام مسافروں کو 14 دن کیلئے قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ وہ افراد جو زیادہ رسک والے ممالک سے آرہے ہیں ، ان کیلئے حکومتی مراکز میں سلف آئسولیشن اختیار کرنی ہوگی ۔ ابوظبہی میں قیام کے 12 دن بعد کورونا پی سی آر کا دوسرا ٹیسٹ کرانا لازمی ہے۔ جب ان کا نتیجہ منفی آئے گا تو وہ چودویں دن بعد قرنطینہ ختم کر سکتے ہیں۔

 

اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ قرنطینہ میں ہوتےہوئے حکام کی جانب سے وضع کیے گئے رہنما اصولوں پر عمل کیا جائے ، ابو ظہبی آنے والے تمام مسافروں کو ایک الیکٹرانک کلائیبرسلٹ لگا دیا جائے گا جو قرنطینہ مکمل ہونے کے بعد ہٹا دیا جائے گا ۔

دوسرے امارت سے ابوظہبی میں داخل ہونے والے سیاح اور رہائشی ابوظہبی میں داخل ہونے سے قبل دوسرے امارات میں 14 دن کا قرنطین مدت گزار سکتے ہیں۔اگر آپ بیرون ملک سے آئے ہیں اور ابوظہبی میں داخل ہونے سے پہلے 14 دن ملک کے کسی امارات میں گزار چکے ہیں تو آپ سرحد پر پی سی آر کے منفی نتائج کے ساتھ ابوظہبی میں داخل ہو سکتے ہیں۔

اگر آپ 14 دن سے بھی کم عرصے سے ملک میں ہیں تو ، ایک بار ابوظہبی پہنچنے پر غیر ملکی شہریوں اور سیاحوں کو قرنطینہ کرنے اور 14 دن تک الیکٹرانک کڑا پہننا لازمی ہوگا۔ 14 دن کے بعد الیکٹرانک کڑا ہٹانے کیلئے 12 ویں دن پی سی آر ٹیسٹ کرنا لازمی ہے۔

Source : timeoutabudhabi

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button