متحدہ عرب اماراتUncategorized

متحدہ عرب امارات : امارات میں ٹویٹر تیسری مرتبہ ڈاؤن ہوگیا ہے

خلیج اردو
17 اپریل 2021
دبئی : یہ آپ کا مسئلہ نہیں بلکہ آپ کے اپلیکیشن کا مسئلہ ہے۔ اگر ٹویٹ سکرول کرتے ہوئے آپ کو مشکلات کا سامنا پیش آرہا ہے تو سمجھیے کہ یہ ٹویٹرل کا مسئلہ ہے وہ بھی دوبارہ۔

صارفین نے 17 اپریل بروز ہفتہ صبح ساڑھے چار بجے کے قریب سماجی رابطے کی اس اپلیکیشن تک رسائی میں مشکلات کی اطلاع دینا شروع کی اور پھر صبح کے اوقات میں شکایات میں سخت اضافہ دیکھا گیا۔

ویب سائٹ کے عالمی ہم منصب کے مطابق 40،000 کے قریب صارفین متاثر ہوئے ہیں۔

کچھ غلط ہو گیا ہے برائے مہربانی دوبارہ کوشش کریں۔ وہ پیغام ہے جو متعدد ڈیسک ٹاپ صارفین وصول کررہے ہیں۔ دوسروں کو ایک پاپ اپ میسج موصول ہونے کی اطلاع ہے جس میں لکھا ہے کہ براہ کرم کچھ لمحے انتظار کریں پھر کوشش کریں۔”

آفیشل ٹویٹر سپورٹ ہینڈل نے اس مسئلے کے پیش آنے کو تسلیم کیا ہے اور صارفین کو یقین دلایا ہے کہ ٹیم اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

اٹویٹر سپورٹ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ آپ میں سے کچھ لوگوں کیلئے ٹویٹس لوڈ نہیں ہوسکتے ہیں۔ ہم اس مسئلے کو حل کرنے پر کام کر رہے ہیں اور آپ جلد ہی ٹائم لائن پر واپس آجائیں گے ۔

یہ پچھلے تیہن مہینوں تیسری مرتبہ ہے جب ٹویٹر ڈاؤن رہا۔ اس سے قبل 5 فروری اور 9 مارچ کو بھی ہزاروں صارفین کو ٹویٹر تک رسائی میں مشکلات تھے۔

یقینی طور پر ٹویٹر صارفین نے کوئی لمحہ ضائع کیے بنا اسے محسوس کیا اور جن کو رسائی تھی انہوں نے ہیش ٹیگ ٹویٹر ڈاؤن کے نام سے میمز پوسٹ کرنا شروع کیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button