متحدہ عرب امارات

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا تین روزہ اہم دورہ شروع

خلیج اردو
17 اپریل 2021
دبئی : پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی آج سے متحدہ عرب امارات کے تین روزہ دورے پر رونہ ہو گئے ہیں۔ ان کا دورہ 17 اپریل کے بعد سے تین دنوں کیلئے ہے۔

اس دورے کے دوران شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے۔ وہ پاکستانی وفود سے ملاقات کریں گے اور مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

پاکستانی وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کی قیادت سے باہمی تعاون کے تمام شعبوں ، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون ، پاکستانی افرادی قوت کیلئے ملازمت کے مواقع اور پاکستانی رہائشیوں کی فلاح و بہبود پر مشاورت کریں گے۔ وہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ متحدہ عرب امارات میں بیرون ملک دوسری بڑی پاکستانی کمیونٹی ہے جہاں وہ مختلف پاکستان وفود سے ملاقات کریں گے۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات مضبوط برادرانہ تعلقات میں بندھے ہیں جس کی جڑیں مشترکہ عقیدے اور مشترکہ تاریخ اور اقدار سے پیوست ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح کے دوروں نے دو طرفہ تعاون اور وسیع امور پر باہمی تعاون کو مزید تقویت پہنچانے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button