متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : گزشتہ 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات میں 24,845 کرونا ویکسین لگوائے گئے

خلیج اردو
13 اگست 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں گزشتہ چھوبیس گھنٹوں میں 24,845 کرونا ویکسین لگوائے گئے ہیں۔ ملک کی وزارت صحت اور روک تھام نے بتایا ہے کہ اب تک ملک میں کرونا وائرس کے 17.3 ملین کرونا ویکسین لگوائے گئے ہیں۔

اب تک ملک میں کرونا کے 17,313,163 ویکسین لگوائے جا چکے ہیں۔

دبئی میں حکام نے ہوٹلوں ، ریستورانوں اور کیفوں اور شادی اور تقریبات کے ہالوں میں آپریشنل صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔ محکمہ سیاحت اور کامرس مارکیٹنگ (ڈی ٹی سی ایم) کی جانب سے مہمان نوازی کے شعبے کے سٹیک ہولڈرز کو جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق جمعرات 12 اگست سے مکمل صلاحیت کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔

ریستوران اور کیفے 80 فیصد صلاحیت پر کام کر سکتے ہیں ۔مہمانوں کے درمیان سماجی فاصلہ دو سے 1.5 میٹر تک کم ہو گیا ہے۔ کھانے پینے کی جگہیں کرونا وائرس سے پہلے کے کاروباری اوقات کے مطابق کام کر سکتی ہیں جبکہ محکمہ کی طرف سے جاری کردہ گائڈ لائنز کا خیال رکھتے ہوئے رات تین بجے تک کھول سکتے ہیں۔

دوسری طرف دبئی کی ایئرلائن امارات نے جمعہ کو تازہ ترین گائییڈلائنز میں برطانیہ سے سفر کے قواعد جاری کیے ہیں۔

دبئی سے برطانیہ جانے والے تمام مسافروں کیلئے لازمی طور پر منفی کرونا وائرس پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے جو کہ روانگی سے قبل کے 72 گھنٹے قبل کا کیا ہوا کرونا پی سی آر ٹیسٹ کیا ہو۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button