متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں تین روزہ بارش کی پیش گوئی، رہائشیوں کو تر اور ٹھنڈے ویک اینڈ سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا

خلیج اردو
دبئی:ایک ہفتے سے ملک میں شدید گرمی سے دوچار متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو سکھ کا سانس ملے گا۔ ایمریٹس میں گزشتہ دو دنوں کے دوران 50 ڈگری سینٹی گریڈ کا درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا لیکن ہفتے کے آخر میں درجہ حرارت میں کمی کی توقع ہے۔

نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کی طرف سے جاری کردہ پانچ روزہ پیش گوئی کے مطابق ہفتہ، اتوار اور پیر کو بعض علاقوں میں بارش اور ملک کے مشرقی اور جنوب میں ہونے والی بارش سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

ابر آلود حالات ہفتے کے آخر تک برقرار رہیں گے۔ پیر کو 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والی ہوائیں دھول اور ریت کو اُٹھائیں گی۔این سی ایم نے جمعرات کو العین میں ہلکی بارش کی اطلاع دی۔

اتھارٹی نے پہلے کہا تھا کہ ملک میں مشرق سے ہوا کے دباؤ” سے موسم متاثر ہوگا۔

موسلا دھار بارشوں نے حال ہی میں ملک کے مشرق میں تباہی مچائی تھی جہاں کئی علاقوں میں سیلاب آ گیا تھا۔

ان طوفانی بارشوں سے سات افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں لوگوں کو ان کے سیلاب زدہ گھروں سے نکال کر عارضی رہائش گاہوں اور ہوٹلوں میں رکھنا پڑا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button