متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : نیو ایئر پر آتش بازی ایسی ہوگی کہ دو عالمی ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے

خلیج اردو
27 دسمبر 2020
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں نئے سال کی تقریبات شاندار ہوتیں ہیں۔ اس سال اگرچہ کورونا وائرس کی وجہ سے احتیطاطی تدابیر تو اختیار کرنی ہوں گی لیکن پھر بھی نئے سال کا جشن بے مثال ہوگا۔

ابوظبہی میں ہونے والے نئے سال کے موقع پر آتش بازی سے دنیا کے دو ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔ 35 منٹ تک یہ آتش بازی نئے سال کی شام پر آل واتھبہ کی فضا کو آدھے گھنٹے سے زیادہ روشن کرائے گا۔ یہ ریکارڈ توڑ آتش بازی شیخ زید فیسٹول کا حصہ بھی ہے۔ یہ دنیا کا سب سے عظیم الشان آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا۔

تقریبات کا آغاز دسمبر کو سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔

تین مہینوں کا کلچرل فیسٹول جو 20 نومبر کو شروع ہوا تھا ، اسے دنیا کے پانچ اہم ثقافتی تقریبات میں شامل کیا گیا ہے۔ اس فیسٹول میں 30 سے زائد ممالک شرکت کررہا ہے اور یہ 20 فروری تک جاری رہے گا۔

فیسٹول میں دنیا کے مختلف سیاحوں کو کلچرل ٹوور ایک ہی مقام پر ملتا ہے۔ جب نئے سال تقریبات پر آتش بازی کی بات آئے تو متحدہ عرب امارات کیلئے ورلڈ ریکارڈ بنانا کوئی انہونی بات نہیں۔

پچھلے سال یہ ریکارڈ راس الخیمہ نے بنایا تھا جس نے گینس بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button