متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : محکمہ صحت نے آئی فون کو سینے سے دور رکھنے کی ہدایت کر دی

خلیج اردو
20 مئی 2021
دبئی : دبئی کے محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ نئے آئی فون 12 کو پیسمیکر یا ڈیفرائیلریٹرز والے مریضوں کے سینے سے کم از کم 15 سینٹی میٹر دور رکھنا چاہئے۔

حالیہ ریسرچ اور تحقیقات کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ صحت دبئی نے طبی ماہرین سے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے آگاہی پھیلائے کہ آئی فون 12 کے مقناطین پیس میکرز اور امپلانٹیبل کارڈیوورٹر ڈیفبریلیٹرز میں ممکنہ رکاوٹ کا سبب بن سکتے ہیں۔

ایمریت الیوم کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت نے وضاحت کی ہے کہ اس آئی فون میں مضبوط مقناطیس ہوتا ہے اور ایسے مقناطین والے پراڈکٹس عام ہو رہے ہیں۔ یہ آلات پیسمیکر اور ڈیفرائیلریٹرز کی کارکردگی کو متائثر کرسکتے ہیں۔

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے طبی ماہرین کے مطابق مختلف ڈیوائسز ان طبی الات کی کارکردگی کو متائثر کر سکتے ہیں۔ ان ڈیوائسز سے خارج ہونے والی الیکٹرومیگنیٹک شعائیں آپ کی آئی سی ڈی یا پیسمیکر کو کام سے روک سکتی ہے یا رکاؤٹ ڈال سکتی ہے۔ ایسے میں کم از کم 15 سینٹی میٹر کے فاصلے پر اسے رکھیں یا ان کا استعمال ہی نہ کریں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button