متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کیلئے تاریخی دن: براكة نیوکلیئر پاور پلانٹ نے کمرشل آپریشنز کا آغاز کر دیا

خلیج اردو
06 اپریل 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات نے ایک نیا سنگ میل عبور کیا ہے جس میں اتحاد نے براكة نیوکلیئر انرجی پلانٹ نے اپنے کمرشل آپریشنز کا آغاز کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اسے ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے قوم کو مبارک باد دی ہے۔

اپنے ٹویٹ میں شیخ محمد نے لکھا ہے کہ متحدہ عرب امارات آج ایک اور تاریخی مرحلے میں داخل ہوا ہے جہاں 10 سالوں کی محنت سے 2000 انجینئرز نے نوجوان اماراتیوں اور 80 بین لاقوامی شراکت داروں کی مدد سے امارات کی قیادت کے خواب کو عملی جامہ پہنائے ہوئے ہیں۔

انہوں نے اسے عرب دنیا کا پہلا نیوکلیئر پاور پلانٹ قرار دیتے ہوئے قوم کے ساتھ اس پرمسرت موقع کو بانٹا ہے۔

دوسری طرف متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابوظبہی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زید النہیان نے کارنامہ سر انجام دینے والی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ براكة پاور پلانٹ کا افتتاح ایک تاریخی کامیابی ہے جس نے ملک کو پائیدار ترقی دینے کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہم ان تمام کا نشکریہ ادا کررہے ہیں جنہوں نے اس تاریخی حدف کے حصول کو ممکن بنایا۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button