متحدہ عرب امارات

دبئی کے ایک بینک سے 10 ہزار درہم چوری کرنے والےکلینر کے خلاف مقدمے کا آغاز

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں ایک بینک کے لیے صفائی کا کام کرنے والے ایشیائی باشندے کے خلاف بینک سے 10 ہزار درہم چوری کرنےکے الزام میں مقدمے کا آغاز۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ سال دسمبر کا ہے، جب بینک کی خاتون ملازمہ کی جانب سے رقم چوری ہونے کی شکایت کے بعد کلینر کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

خاتون ملازمہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کی ذمہ کیش کو ہینڈل کرنے کی تھی۔ لیکن چوری کے دن ایک فون کال سننے کے لیے وہ کیش اپنے کمرے ٹیبل پر رکھ کر باہر گئی اور جب واپس آئی تو کیش میں سے 10 ہزار درہم غائب تھے۔

پولیس کو واقع کی اطلاع ملنےکے بعد تفتیشی اہلکاروں نے جب بینک کے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈٰیو دیکھی تو معلوم ہوا کہ جب خاتون کمرے سے باہر گئی تو 32 سالہ کلینر اس کمرے کی صفائی کر رہا تھا۔

اور ویڈیو سے پتہ چلا کہ خاتون ملازمہ کے کمرے سے جانے کے بعد کلینر نے ہی رقم چوری کی ہے۔

جب پولیس کے نے ثبوتوں کے ساتھ کلینر سے تفتیش کی تو اس نے اعتراف جرم کر لیا اور پولیس کو بتایا کہ اس نے چوری کی گئی رقم میں سے 5 ہزار درہم اپنے ملک بھیج دیے ہیں اور باقی رقم خود رکھ لی ہے۔

تاہم، دبئی پبلک پراسیکیوشن نے مقدمہ کریمنل کورٹ بھیج دیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button