متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی دنیا میں اعلیٰ سطح کے ویکسینشن شرح برقرار رہی ہے

خلیج اردو
14 اکتوبر 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں نیشنل کرائسز اینڈ ایمرجنسی منجمنٹ اتھارٹی کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر سیف الدھیری کا کہنا ہے کہ یو اے ای ویکسینشن کی شرح میں بدستوں عالمی سطح پر سرفہرست ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ ملک میں کرونا وباء کو کس فعال انداز میں مہارت سے لائحہ عمل تیار کیا ہے۔

انہوں نے آج وبائی امراض پر متحدہ عرب امارات حکومت کی میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں 95.68 فیصد لوگوں نے ویکسین کی پہلی خوراک لی ہے اور 85.52 فیصد کو مکمل طور پر ویکسین دی جا چکی ہے۔

الدھیری نے بلومبرگ کی جانب سے کرونا کے خلاف مزاحمت اور کرونا سے صورت حال کی بہتری سے متعلق درجہ بندی کو اجاگر کیا ہے جہاں متحدہ عرب امارات نے اگست کے مقابلے میں نو پوائنٹ ترقی پائی ہے۔ یو اے ای اب عالمی سطح پر چھٹے اور خطے میں پہلے نمبر پر ہے۔

الدھیری نے تمام ریاستی محکموں کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کی بہتر صورت حال ان کی کاوشوں کی بدولت ممکن ہے انہوں نے عوامی آگاہی اور احتیاطی تدابیر کی تعمیل کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ملکی سطح پر کی جانے والی ان کوششوں کے ثمرات کھا رہے ہیں اور اسی وجہ سے ہی کرونا کیسز میں کمی دیکھنے مین آئی ہے۔

ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان نے عوام کو خوشخبری سنائی ہے اور ہم پہلے ہی مشکل حالات پر قابو پا چکے ہیں جسے برقرار رکھنا ہے۔

الدھیری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملکی سطح پر کی جانے والی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ان کوششوں میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں کیونکہ وائرس کا خطرہ ابھی بھی موجود ہے اور یہ خطرہ ابھی بھی دنیا کو درپیش ہے۔

الدھیری نے مزید بتایا کہ ان کامیابیوں کی بنیاد پر صحت عامہ اور حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے احتیاطی تدابیر کا اعلان جاری رہے گا۔

الظہری نے اشارہ کیا کہ آخری عرصے کے دوران بحالی کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے ملک کے تمام اہم شعبوں میں اسٹریٹجک توازن برقرار رکھنے پر توجہ دی گئی ہے جسے برقرار رکھنے کیلئے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button