متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دیدی گئی

خلیج اردو 30 دسمبر 2021

ابوظہبی:دنیا بھر سمیت متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔مختلف اسکولوں کی جانب سے اسٹوڈنٹس کیلئے آن لائن کلاسز کا اعلان کر دیا گیا۔

 

متحدہ عرب امارات کی انسانی وسائل سے متعلق اتھارٹی کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق وہ ملازمت پیشہ خواتین جن کے بچے چھٹی جماعت یا اس سے نیچے کی جماعتوں میں زیرتعلیم ہیں انکو گھر سے کام کرنے کی اجازت ہے۔

ایسے مرد ملازمین جن کی بیگمات تعلیم یا صحت کے شعبوں سے وابستہ ہیں وہ بھی گھر سے کام کرسکتے ہیں۔اتھارٹی کے مطابق ملازمیں صرف اس شرط پر گھر سے کام کرسکتے ہیں کہ اگر اس سے انکا کام متاثر نہ ہو۔

متحدہ عرب امارات میں تعلیمی ادارے موسم سرما  کی چھٹیوں کے بعد 3 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button