متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : انسداد منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر ایک شخص کو 600 ہزار درہم کا جرمانہ کر دیا گیا

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کے مرکزی بنک نے غیر قانونی طور پر منی ایکسچینجر کا کاروبار کرنے والے شخص پر پابندیاں عائد کیں ہیں۔ مذکورہ شخص مرکزی بنک کی اجازت کے بغیر اپنی سرگرمیوں میں مصروف تھا۔

ایک بیان میں مرکزی بنک نے بتایا ہے کہ متعلقہ شخص نے انسداد منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ سے متعلق قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی کی تھی۔ اس کے علاوہ وہ مرکزی بنک کے مالی سرگرمیوں سے متعلق بنائے گئے ضوابط کی خلاف ورزیاں کررہا تھا۔

اس شخص پر 600 ہزار درہم کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے جو انہوں نے ممنوع ٹرانزیکشن کیں تھیں۔ اس طرح کے مالی سرگرمیوں جن کی مرکزی بنک سے پیشگی اجازت لینی پڑتی ہے ، کی اسے اجازت نہیں تھی۔ 2018 کے آرٹیکل 137 آف ڈیکریٹل فیڈرل لا نمبر 4 کے مطابق اس شخص نے خلاف ورزی کی تھی۔

یاد رہے کہ ملک میں انسداد دہشتگردی اور ٹیرر فنانسنگ سے متعلق بنے ہوئے قوانین کے خلاف اقدامات کی سرکوبی کیلئے مرکزی بنک نے منی ایکسچینج ہاؤسز کی شفافیت کیلئے حفاظتی اقدامات لیے ہیں اور اس حوالے سے کسی بھی خلاف ورزی کے خلاف کافی سخت اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Source : Khakleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button