متحدہ عرب امارات

ہمیں ملک کو ترقی دینے کیلئے پرجوش رہنا چاہیئے ، جسمانی طور پر صحت مند انسان ہی معاشرے کیلئے مفید ہے ۔ شیخ محمد

خلیج اردو
27 فروری 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے متحدہ عرب امارات کی ترقی کیلئے عوام کے جوش اور ولولے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ملکی ترقی پر اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہیئے۔

اپنے حالیہ پوسٹ لیڈرشپ فلیشز میں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے واضح کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کوئی بھی منصوبہ تب تک شروع نہیں کیا جاتا جب تک وہ مکمل طور پر مطمئن نہ ہوں ۔ کسی بھی آئیڈیا پر عمل کرنے سے پہلے ہم سو فیصد نتائج کے یقینی ہونے کو لازمی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ اپنے ملک کے ساتھ تعاون کرنا چاہیئے اور ملک کی ترقی کیلئے کوشاں رہنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ محمد اکیلے کوئی کام نہیں کررہا ہے ، ہمارے پاس ایک ٹیم ہے ، ہمارے پاس نوجوان لوگ ہیں جو مستعدی اور جفاکشی کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ ہماری قیادت کے پاس ایک ویژن ہے اور ایسا کوئی منصوبہ یا کوئی سوچ نہیں جس کی منظوری تب دی جائے جب میں مکمل طور پر مطمئن نہ ہوں ۔

اس سے قبل پچھلے جنوری میں شیخ محمد نے اپنے انسٹگرام اکاؤنٹ سے #LeadershipFlashes کا ہیش ٹیگ شروع کیا تھا اور اس کے ساتھ اپنے زندگی کے مختلف حصوں کو شیئر کیا ہوا تھا۔ انہوں نے اپنے پیروکاروں کے ساتھ اپنے زندگی کے تجربات کو شیئر کیا تھا۔ شیخ محمد نے لوگوں کو متحرک اور مضبوط رہنے کا کہا تھا۔

شیخ محمد نے اس بات پر زور دیا کہ وہ چاہتا ہے کہ لوگوں کافی زیادہ فٹ ہوں ۔ وہ جسمانی طور پر مستعد ہوں کیونکہ یہ کام میں نتائج دینے سے منسلک ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ سست اور کاہل لوگ کسی طرح نتائج نہیں دیتے ۔

شیخ محمد نے بتایا کہ ایک جسمانی طور پر صحت مند اور چوکس انسان معاشرے کیلئے مفید ہے جبکہ ایک غیر صحت مند بندہ اس جدید دور کی دوڑ میں پھیچے رہ جاتا ہے۔ اگر آپ جسمانی طور پر بہتر ہیں تو آپ کارآمد ہوں گے۔ اب میری امید ہے کہ آپ کو نمبر ون ہونا چاہیئے۔ ایسے فضول نہ بیٹھیں کیونکہ ایسے پھر آپ اس دوڑ سے باہر ہو جائیں گے۔ ایک سست آدمی کسی کام کا نہیں ہوتا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button