متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : حاملہ خاتون کے علاج میں غفلت کے باعث نومولود کی موت ، عدالت نے ڈاکٹر کو لاکھوں درہم جرمانہ کر دیا

خلیج اردو
02 جولائی 2021
دبئی : ایک خاتون ڈاکٹر کو حاملہ خاتون کے علاج کے دوران غلط تشخیص اور علاج کی وجہ سے قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔ ڈاکٹر کے علاج کی وجہ سے مریض کو لیوپس کا سامنا کرنا پڑا۔

استعاثہ عامہ کے ریکارڈ کے مطابق 31 سالہ خاتون جن کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے ، کو مارچ 2016 میں دبئی کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں انہوں نے چہرے اور بدن کی سوجن ، سینے کی جلن اور دل میں سوزش سے متعلق شکایات تھی۔

مریضہ کا علاج 34 سالہ عراق ڈاکٹر نے کیا جس نے ان کو علاج کیلئے پیراسٹیامول تجویز کیا اور دو دنوں میں اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔ وکیل استعاثہ اوطف محمد نے بتایا کہ موکلہ کی طبیعت گھر پہنچنے پر بگڑ گئی۔

گھریلو ملازمہ نے مریضہ کی حالت غیر دیکھ کر ایمبولینس کو کال کی لیکن تب تک دیر ہو چکی تھیْ خاتون کو ایکامسیا اور پیسنٹل ایبورشن کی پیچیدگیاں تھیں۔

اوطف نے عدالت کو بتایا کہ دبئی ہیلتھ کمیٹی کے فزیشنز نے تصدیق کی کہ خاتون ڈاکٹر کی غفلت کے باعث بچہ ضائع ہوا۔ جنوری میں عدالت نے ڈاکٹر پر جرم ثابت ہونے پر 500000 درہم کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

اگرچہ وہ فیصلے کے خلاف اپلنٹ عدالت گئی لیکن وہاں سے رعایت کے بجائے 20000 درہم اضافی خون بہا کی سزا سنائی گئی۔ متائثرہ فریق نے ذہنی اور جذباتی نقصان کیلئے سول لا سوٹ بھی فائل کیا ہے۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button