متحدہ عرب امارات

کینسر سے متعلق دقیانوسی سوچ کا خاتمہ : یہ علامات ہوں تو دیر نہ کریں ، دبئی کے ڈاکٹروں نے اس بیماری سے لڑنے کیلئے منفرد حکمت عملی اپنا لی

خلیج اردو
دبئی : ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ کینسر کی بروقت تشخیص اس خطرناک بیماری سے لڑنے میں کافی موئثر ہے۔ اس کا بروقت پتہ نہ چلنا اس کی علاج میں جہاں رکاؤٹ ڈالتا ہے وہاں اسے دنیا میں اتنی زیادہ تعداد میں اموات کا موجب بناتا ہے۔ 2020 میں کینسر کی وجہ سے دس ملین افراد کی جان چلی گئی۔

پرائم اسپتال میں ڈاکٹر ارون کرنوال ماہر طبی آنکولوجسٹ نے کہا ہے کہ 21ویں صدی میں کینسر سے متعلق آگاہی انتہائی اہم ہو گئی ہے۔

سپیشلسٹ میڈیکل آنکولوجی، این ایم سی سپیشلٹی اسپتال ابوظہبی ڈاکٹر چیرین تھمپی نے کہا ہے کہ کینسر کی کوئی ایک وجہ نہیں ہے۔ یہ بہت سے عوامل کا باہمی تعامل ہے جو کینسر پیدا کرتا ہے۔ ملوث عوامل فرد کی جینیاتی، ماحولیاتی یا آئینی خصوصیات ہو سکتے ہیں۔ یہ عوامل تبدیل کر سکتے ہیں اور کچھ مخصوص جینیاتی تغیرات کا سبب بن سکتے ہیں۔

ڈاکٹر چیریئن نے مزید کہا کہ کینسر کی کچھ معلوم وجوہات میں تمباکو اور الکوحل کا استعمال موٹاپا، ورزش کی کمی، سرخ گوشت کا زیادہ استعمال وغیرہ شامل ہیں۔

ڈاک ارن نے کچھ علامات کا ذکر کیا ہے جن کا مشاہدہ کرکے کینسر سے بچا جا سکتا ہے۔

اس کی وجہ سے تناؤ یا انتہائی تھکاوٹ رہتی ہے جو آرام سے اس میں کوئی بہتری نہ آرہی ہو۔ اگر بغیر کسی ایسی وجہ جو آپ کی سمجھ میں نہیں آرہی یا بظاہر معلوم نہ ہو اور آپ کے وزن میں کمی یا زیادتی ہورہی ہو اور یہ پانچ کلو یا اس سے زیادہ ہو۔

اگر آپ کو بھوک نہیں لگتی ، خوراک نگلنے میں دشواری ہو، پیٹ میں درد ہو ، یا متلی اور الٹی آتی ہو اور جسم کے کسی حصے میں سوجن یا دانہ ہو۔ چھاتی یا جسم کے دوسرے حصوں میں دانہ ہونا یا پھوڑا نکلنا۔

درد جو نیا ہو نیا بغیر کسی معلوم وجہ کے وہ تکلیف جو ختم نہیں ہوتی اور مزید زیادہ ہوتی جاتی ہے۔ آپ کے جلد کی تبدیلیاں جیسے کوئی دانہ جس سے خون نکلتا ہے یا کھردری ہو جاتی ہے۔ کوئی ایک نیا تل یا تل میں تبدیلی، کوئی ایسا زخم جو ٹھیک نہیں ہوتا یا جلد یا آنکھوں کا رنگ زرد ہو جانا نقصان دہ علامات ہیں۔

کھانسی یا گلے کا کھردرا پن جو دور نہیں ہوتا ہے، زیادہ خون بہنا یا زخمی کا ہونا ، آنتوں کی عادات میں تبدیلی جیسے قبض یا اسہال جو ختم نہیں ہوتا یا آپ کے پاخانے کی شکل میں تبدیلی آتی ہو۔

پیشاب کرتے وقت درد، پیشاب میں خون یا زیادہ یا کم بار پیشاب کرنے کی حاجت سے متعلق تبدیلی، بخار یا راتوں کو پسینہ آنا ، سر درد ، منہ کے زائقے میں تبدیلیاں یا حلیے میں تبدیلی یا زخم ، منہ سے خون بہنا، درد یا زائقے کی حس پر فرق پڑنا خطرناک علامات ہو سکتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button