متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: گھریلو ملازم نے کرائے پر حاصل کی گئیں 3 لگژری گاڑیاں اپنے آجر کو 16 لاکھ درہم میں فروخت کر دیں

 

خلیج اردو آن لائن:

راس الخیمہ کی ایک عدالت میں ایک ایشیائی گھریلو ملازم کے خلاف اپنےہی آجر کو کرائے پر حاصل کی گئی تین لگژری کاریں 16 لاکھ 50 ہزار درہم میں فروخت کرنے کے الزام میں مقدمے کا آغاز کیا گیا ہے۔

آجر بھی ایشیائی باشندہ ہے، اسے اس کے گھریلو ملازم نے بینٹلی، لیمبورگینی،  اور میکلیرن فروخت کیں۔

آجر نے شکایت درج کروائی کہ ملزم اس کے پاس بطور گھریلو ملازم کے کام کر رہا تھا۔ آجر نے مدعا علیہ سے ایک کار خریدی تاہم بعد میں اسے معلوم ہوا کہ وہ کار کسی رینٹ اے کار کمپنی کی ملکیت تھی۔

مدعاعلیہ کے وکلا سلیم احمد الکیت  اور محمد حنفی نے بتایا کہ عدالت نے مقدمے کی سماعت پیر کے روز کی ہے جبکہ مقدمے کی اگلی پیشی 12 ستمبر کو ہوگی۔ الکیت نے بتایا کہ اس نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اس کے موکل کو مقدمے سے بری قرار دیا جائے کیونکہ اس کے ساتھ منسوب کیے جانے ڈاکومنٹس جعلی ہیں۔

مدعا علیہ کے وکیل نے عدالت کے سامنے شکایت کنندہ کی جانب سے دائر شکایت میں پائے جانے والے کئی سقم بھی عدالت کے سامنے رکھے۔ جیسا کہ مدعی نے اپنے الزامات میں لکھا ہےکہ مدعاعلیہ اس کے پاس تین ماہ سے بطو گھریلو ملازم کام کر رہا تھا اور اس نے شکایت کنندہ کو مہنگی گاڑیاں فروخت کیں جوکہ کسی رینٹل کمپنی کی ملیکت تھیں۔ وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ اس موکل کی مالی حیثٰیت ان گاڑیوں کے ٹائر خریدنے کی بھی نہیں ہے۔

مزید برآں، وکیل صفائی نے شکایت کنندہ سے گاڑیوں کے لیےادا کی گئی رقم کا ذرائع بھی طلب کیے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button