متحدہ عرب امارات

اپنے والدین کو چاقو کے 36 وار کرکے قتل کرنے والے منشیات کے عامی مجرم کو سزا موت سنا دی گئی

خلیج اردو
13 ستمبر 2021
العین : العین میں منشیات کی لت میں مبتلا رہنے والے شخص نے اپنے والد کو بے دردی سے مارا تھا کیونکہ وہ اسے مبینہ طور پر منشیات کیلئے رقم نہیں دے رہا تھا۔ عدالت نے مجرم کو سزائے موت سنا دی ہے۔

اس نوجوان نے اپنے والد کو 36 بار چاقو مارا تھا جو اس کے جسم کے مختلف حصوں میں لگا تھا۔ اس سے مقتول کی جان چلی گئی تھی۔ یہ رمضان میں تراویح کی نماز کے دوران واقعہ پیش آیا تھا۔

العین کی ابتدائی فوجداری عدالت نے قاتل کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی۔ متائثرہ خاندان نے اسے معاف کرنے کا خون بہا لینے سے انکار کیا ہے۔

پولیس تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم متواتر اپنے والد سے منشیات کیلئے رقم کا مطالبہ کرتا آیا تھا۔ اس کا والد کبھی اسے رقم دیتا اور کبھی ٹال دیتا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق مجرم اپنے والد کو مارتا تھا جب وہ رقم دینے سے منع کرتا تھا۔ یہ نوجوان منشیات کیس میں ملزم بھی رہا تھا اور ریہبلیٹیشن سنٹر میں بھی رہا ہے۔

وقوع کے روز مجرم اپنے والد سے الجھ بیٹھا تھا اور گھر میں انہیں ایک جگہ محصور کرکے تیز دھار آلے سے اسے 36 وار کرکے قتل کیا۔

اپنے کمرے کی بالکونی سے واقعے کا مشاہدہ کرنے والا ملزم کا بھائی نیچے دوڑا آیا اور اس کے والد کو اس کی گاڑی میں بٹھا کر اسپتال لے جانے کی کوشش کی لیکن مجرم نے اس کا راستہ روکا اور اس کی گاڑی کو بری طرح متائثر کیا۔

دوسرا بھائی جو گھر سے باہر تھا نے اپنے والد کے چیخنے کی آواز سن کر پولیس کو اس واقعے سے آگاہ کیا۔ والد کو اسپتال لے جانے کی کوشش تو کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

العین میں فیملی پراسیکیوشن نے ملزم پر پہلے سے طے شدہ قتل کا الزام عائد کیا تھا۔ ان پر اپنے بھائی کی گاڑی کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کا الزام بھی لگایا گیا تاکہ ان کے والد کو ہنگامی طبی امداد حاصل کرنے سے روکا جا سکے۔ اس شخص پر مزید الزام لگایا گیا کہ وہ منشیات استعمال کرتا ہے۔

استغاثہ نے درخواست کی تھی کہ ملزم کو زیادہ سے زیادہ سزا دی جائے اور اس بات کو مدنظر رکھا جائے کہ مقتول مجرم کا باپ ہے جسکی وجہ سے ایک پریشان کن صورتحال پیدا کی گئی ہے۔

وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نشے کمی حالت میں تھا اور اسے خبر نہیں ہوئی کہ اس نے قتل کیا ہے، تاہم عدالت نے یہ استعدعا مسترد
کی۔۔میڈیکل کمیٹی نے مجرم کو ذمہ دار ٹہرایا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button