متحدہ عرب امارات

دبئی: فٹنس چیلنج میں شہریوں کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے شیخ زاید روڈ پر چلنے والی میٹرو کے اوقات میں بڑھا دیئے گئے

خلیج اردو 24 نومبر 2021

دبئی:دبئی کی روڈز اینڈ ٹراسپورٹ اتھارٹی نے جمعہ کو دبئی کے شیخ زاید روڈ پر چلنے والی میٹرو کے اوقات میں توسیع کر دی۔میٹرو رات ساڑھے تین شروع ہوگی۔پانچ کلومیٹر پر مشتمل میٹرو ٹریک شارجہ جانے والی شیخ زاید روڈ سے شروع ہوکر دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے میٹرو اسٹیشن تک ہوگا۔

دس کلومیٹر کا روٹ ابوظہبی جانے والی شیخ زائد روڈ سے شروع ہوکر ایمریٹس ٹاور میٹرو اسٹیشن تک جائے گا۔

 

دبئی کی روڈز اینڈ ٹراسپورٹ اتھارٹی کے مطابق جمعے کو دبئی فٹنس چیلنج میں شرکا کی شرکت کو یقینی بنانے  اور آسانی کیلئے ریڈ اور گرین لائنز سروس کے اوقات میں توسیع کردی۔ پہلی سروس صبح ساڑھے تین بجےشروع ہوگا۔جمعہ کو دبئی فٹنس چیلنج کا چاندار فائنل ہوگا جس میں شیخ زاید روڈ کو  جاگنگ ٹریک میں تبدیل کیا جائے گا۔

 

فٹنس چیلنج میں ہزاروں افراد شریک ہوں گے۔ پانچ کلومیٹر کا ٹریک فیملیز جبکہ دس کلومیٹر کا ٹریک تفریح اور پروفیشنلز کیلئے مختص ہوگا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button