متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے ملک آنے والے مسافروں کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کی ویلیڈیٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے

خلیج اردو
23 نومبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات نے گلف کوآپریشن کونسل جی سی سی کے ممالک سے زمینی راستوں پر آنے والے مسافروں کیلئے آنے پیدا کی ہے۔ اس حوالے سے شرائط و ضوابط کی تجدید کی گئی ہے۔

آج 23 اکتوبر سے نافذ العمل نئے رولز کے مطابق وہ مسافر جنہوں نے کرونا وائرس کے ویکسین لگوائے ہوں انہیں ملک داخلے سے چودہ دن پہلے اپنے کرونا ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کرنا ہوگا۔

انہیں داخلے کے چھٹے روز اپنا پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

جن افراد نے ویکسین نہیں لگوائے ہوں ان کیلئے ہدایت ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے پہلے کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کریں گے۔

پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج کی معیاد کو 14 دن تک بڑھا دیا گیا ہے جو کہ ویکسین لگوانے اور نہ لگوانے والے تعلیمی عملے، طلباء اور ان کے والدین جو انہیں سکولوں سے لے جاتے ہیں۔

ان اپ ڈیٹس کا اعلان فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت شہریت، کسٹمز اور پورٹس سیکیورٹی اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری ایک مشترکہ مسودے میں بیان کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اپ ڈیٹ شدہ پروٹوکول سے پڑوسی ممالک کے شہریوں اور سرحدی علاقوں میں رہنے والوں کو فائدہ پہنچے گا۔

دونوں اداروں نے کہا ہے کہ سپلائی چین سے متعلق دیگر طریقہ کار برقرار رہیں گے۔

حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات میں موجود دیگر تمام کرونا سیفٹی پروٹوکول کا پابند کرنا ہوگا۔ ان میں ماسک پہننا، محفوظ سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اور اشیاء کو جراثیم سے پاک کرنا شامل ہے۔

دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد یا کرونا کی علامات والے افراد کو متحدہ عرب امارات کا سفر سے منع کیا گیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button