متحدہ عرب امارات

فجیرہ کے حکمران نے 45 قیدیوں کے رہائی کا حکم نامہ جاری کردیا

عزت مآب شیخ حماد بن محمد آل شرقی نے قیدیوں کی رہائی کا حکم عید الاضحی کی مناسبت سے جاری کیا

(خلیج اردو ) فجیرہ کے حکمران نے 45 قیدیوں کے رہائی کا حکم نامہ جاری کردیا عزت مآب شیخ حماد بن محمد آل شرقی نے قیدیوں کی رہائی کا حکم عید الاضحی کی مناسبت سے جاری کیا ۔ شیخ حماد بن محمد آل شرقی نے پیغام جاری کیا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ انکو باعزت شہری بنانے کے لئے موقع فراہم کرتا ہے ۔

فجیرہ پولیس کے کمانڈر این چیف میجر جنرل محمد بن احمدبن غنیم آل کابی نے شیخ حماد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ امن اور سلامتی کی عکاسی کرتا ہے جس سے قیدیوں کو باعزت زندگی گزارنے کا دوسرا موقع مل جائے گا۔ اس سے انکو اپنے خاندان اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بننے کا موقع مل جائے گا۔

یاد رہے کہ عید کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں نے قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کئے ہیں جس کا مقصد ان قیدیوں کو باعزت شہری بنانے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button