متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی اس ہیلتھ کیئر گروپ کا کورونا سے ہلاک ہونے والے اپنے ملازمین کے خاندانوں کو 10 سال تک مالی مدد فراہم کرنے کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے صحت کے شعبے سے جڑے آسٹر ڈی ایم ہیلتھ کیئر گروپ نے کورونا کے باعث جانبحق ہونے والے اپنے ملازمین کے خاندانوں کو 10 سال تک مالی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہیلتھ کیئر گروپ کی جانب سے بدھ کے روز یہ اعلان کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ اب تک اس کے 5 ملازمین کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آسٹر گروپ کے سات ممالک میں اس وقت 2880 ڈاکٹر، 6280 نرسیں، اور 11 ہزار افراد پر مشتمل سپورٹ اسٹاف کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑ رہا ہے۔ اور کورونا وبا کے آغاز سے 5150 ملازمین کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

آسٹر ڈی یم ہیلتھ کیئر کے مینجنگ ڈائریکٹر اور  بانی چیئرمین ڈاکٹر آزاد موپن کا کہنا تھا کہ "وبا کے خلاف اس جنگ میں ہمارا اسٹاف اصل ہیرو ہے۔ انہوں نے مریضوں کی ضروریات کو اپنی ضروریات پر ترجیح دی”۔

انکا مزید کہنا تھا کہ "اگرچہ کورونا سے متاثر ہونے والے بیشتر ملازمین کام پر واپس آگئے ہیں تاہم ان میں کچھ کورونا کے خلاف جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ اور وہ اپنے لواحقین میں بیوی بچوں اور بوڑھے ماں باپ کو چھوڑ کر گئے ہیں۔ ان میں سے اکثر اپنے گھر کے اکیلے کمانے والے تھے لہذا ہم نے ان کے خاندانوں کو مالی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے”۔

انہوں نے بتایا کہ گروپ کی نئی پالیسی کے مطابق کورونا کی وجہ سے جانبحق ہونے والے آسٹر کے ملازمین کے خاندانوں کو 10 سال تک جانبحق ہونے والی کی بنیادی تنخواہ دی جاتی رہے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button