متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کافی میں نمک ملانے پر خاوند کی جانب سے بیوی پر تشدد ، عدالت میں مقدمے کا سامنا

خلیج اردو
شارجہ : 42 سالہ عرب شخص کو شارجہ کے مس ڈیمنیور کورٹ میں مقدمے کا سامنا ہے۔ ملزم نے بیوی پر اس وقت تشدد کیا جب انہوں نے غلطی سے اس کے کافی میں نمک ملایا۔

خاوند پر الزام ہے کہ انہوں نے لوہے کے راڈ سے بیوی پر تشدد کرکے اسے سخت زخمی کیا۔

کمیونٹی پولیس کی تفتیش کے مطابق بیوی نے شوہر کے خلاف شکایت کی کہ اس کے تشدد سے اسے سر پر چوٹ لگی ہے۔ خاتون اس کی وجہ سے ہچکچاہٹ کا شکار تھی۔ زخم کی وجہ سے اس نے 10 دن سے زیادہ کا کی چھٹی لی۔

متائثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے تکرار کے بعد اس پر حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ روزانہ گھریلو کام کے بوجھ کی وجہ سے اس نے غلطی سے اس کی کافی میں چینی کے بجائے نمک ملا دیا تھا۔

اسے اپنی غلطی کا تب پتہ چلا جب شوہر نے سخت رد عمل دیکھایا کیا اور کہا کہ وہ اسے زہر دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

خاوند نے بیوی کو دھکا دیا اور اسے ایک اور کپ کافی تیار کرنے کو کہا۔ تھوڑی دیر کے بعد وہ ایک بڑے راڈ کے ساتھ اس کے قریب آیا اور اسے کئی بار مارا۔ وہ زمین پر گر گئی اور بے ہوش رہی۔ جب اسے ہوش آیا تو اس نے خون کا ایک بڑا تالاب دیکھا اور محسوس کیا کہ اس کو چوٹ شدید آئی ہے۔

شہادت کے دوران بیوی نے شوہر پر دوسری عورت کے ساتھ دھوکہ دہی کا الزام بھی لگایا۔

شوہر نے بیوی پر ان کے درمیان کشیدگی پیدا کرنے اور اس کی توہین کرنے کا الزام لگایا۔ اس نے عدالت کو بتایا کہ اس کی بیوی طلاق مانگ رہی ہے اور بچے کو لے جانے کی دھمکی دے رہی ہے اور اسے بچے سے ملنے سے روک رہی ہے۔

عدالت نے ملزم کے جواب تک کیلئے سماعت ملتوی کردی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button