متحدہ عرب امارات

پاکستان سمیت دیگر چھ ممالک سے دبئی آنے والے مسافروں کے لیے جاری تازہ ترین ہدایات کی مکمل فہرست

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان، بھارت، یوگینڈا، نیپال، نائجیریا، اور سری لنکا سے متحدہ عرب آنے والے مسافروں پر لگائی سفری پابندیوں میں نرمی کی جانے کے بعد ان سفری شرائط اور پابندیوں میں گزشتہ کچھ دنوں کے دوران کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

جیسا کہ ان ممالک میں پھنسے دبئی کے وہ رہائشی جن کے رہائشی ویزے ایکسپائر ہو چکے ہیں ان کہ ویزوں میں 10 نومبر تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔ لہذا اب وہ یو اے ای واپس آ سکتے ہیں۔ تاہم، تمام مسافروں کو یو اے ای واپس آنے کے لیے چند شرائط پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا۔ اس مضمون میں  اس بابت تمام تفصیلات دی گئی ہیں کہ کون دبئی واپس آ سکتا ہے اور انہیں کن شرائط کو پورا کرنا ہوگا:

دبئی واپس نے آنے کے لیے درج ذیل شرائط کا پورا کرنا ضروری ہوگا:

کار آمد رہائشی ویزوں کے حامل افراد کے لیے شرائط درج ذیل ہیں:

  • پاکستان، بھارت، یوگینڈا، نیپال، نائجیریا، اور سری لنکا میں پھنسے یو اے ای کے وہ رہائشی جن کا دبئی کا ویزا ایکسپائر نہیں ہوا وہ دبئی واپس آ سکتےہیں۔
  • ان کے پاس GDRFA کی جانب سے 5 اگست یا اس کے بعد جاری کیا گیا اجازت نامہ ہونا ضروری ہے
  • روانگی سے پہلے 48 گھنٹوں کے درمیان کروائے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پرنٹ کی شکل میں موجود ہو۔ اس رپورٹ کی روانگی کے ملک میں موجود لیبارٹری کی جانب سے تصدیق کی گئی ہو
  • روانگی سے پہلے 6 گھنٹوں کے ایئرپورٹ پر موجود لیبارٹری سے ریپیڈ پی سی آر، آر ٹی پی سی آر، آئی ڈی ںاؤ یا مولیکیولر ٹیسٹ لازمی کروانا ہوگا
  • دبئی پہنچنے پر ایک اور پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا
  • ایپل اور پلے اسٹور پر موجود کوویڈ 19 ڈی ایکس بی اسمارٹ ایپ ڈاؤنلوڈ کرنی ہوگی
  • مزید برآں، دبئی سے آپریٹ کرنے والی ایئر لائنز کی جانب سے اس مہینے کے شروع میں تصدیق کی گئی تھی پرواز پر سوار ہونے کےلیے کوویڈ ویکسینیشن سرٹفیکیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی، تاہم GDRFA کا اجازت نامہ ضروری ہوگا۔

جن مسافروں کو کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کی شرط سے استشنی دی گئی ہے انکی تفصیل درج ذیل ہے:

  • متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور 12 سال سے کم عمر بچوں کو روانگی سے پہلے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانے کی شرط سے رعایت دی گئی ہے۔ تاہم، یو اے ای رہائشیوں کا دبئی پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔

درج ذیل مسافروں کو GDRFA کا اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی:

  • ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر واضح کیا گیا ہے کہ "دبئی ایکسپو 2020” کی جانب سے اسپانسر کردہ یو اے ای کے ویزوں کے حامل مسافروں کو GDRFA کا اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ایکسپائر ہو چکےدبئی کے رہائشیوں ویزوں کے حامل افراد کے لیے درج ذیل شرائط ہوں گیں:

  • پیر کے روز فلائی دبئی اور GDRFA کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی تھی دبئی ایکسپائر ویزوں کے حامل افرد 10 نومبر تک دبئی واپس آ سکتے ہیں۔ تاہم، اس رعایت کا اطلاق صرف ان رہائشیوں پر ہوتا ہے جن کے ویزے 20 اپریل سے 9 نومبر کے دوران ایکسپائر ہو چکے ہیں یا ہوں گے۔
  • فلائی دبئی کے مطابق ان افراد کے ویزوں میں توسیع نہیں کی جائے گی جنہیں یو اے ای سے باہر 6 ماہ زائد یعنی 180 دن سے زائد ہو چکے ہیں۔

سیاحوں کے لیے شرائط:

  • اتوار کے روز فلائی دبئی کیجانب سے اپنی ویب سائٹ پر بتایا گیا تھاکہ ان ممالک سے دبئی کا سیاحتی ویزا رکھنے والے افراد دبئی کا سفر کر سکتے ہیں اگر وہ دبئی آنے سے پہلے 14 دنوں کے دوران پاکستان، بھارت، یوگینڈا، نیپال، نائجیریا، اور سری لنکا نہیں گئے تو۔
  • ایمریٹس کی جانب اپنے ٹریول گائیڈ لائن کے پیج پر بتایا گیا ہے دیگر تمام مسافر جو دبئی آنے سے پہلے 14 دنوں کے دوران پاکستان، بھارت، یوگینڈا، نیپال، نائجیریا، اور سری لنکا میں سے کسی ملک میں گئے تو انہیں دبئی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
  • ٹرانزٹ مسافر جس ملک کا سفر کر رہے ہوں گے انہیں اس ملک کی تمام شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔

ںوٹ: درج بالا معلومات صرف پاکستان، بھارت، یوگینڈا، نیپال، نائجیریا، اور سری لنکا سے دبئی آنے والے مسافروں کے لیے ہیں۔ دیگر امارات کے لیے سفری شرائط  مختلف ہو سکتیں ہیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button