متحدہ عرب امارات

کوویڈ 19 : کرفیو ختم ہونے کے بعد بھی ، کچھ پابندیاں برقرار

حکم نے رہائشیوں کو مشوره دیتے ہوئے کہا کہ، وہ اجتماعات سے گریز کریں اور بھر نکلتے وقت چہرے کا ماسک اور معاشرتی دوری کا خاص خیال رکہیں

متحدہ عرب امارت نے 90 دی کے بعد اپنے قومی جراثیم کشی پروگرام کو مکمل کرلیا ہے، اور آج سے نقل و حرکت کی تمام پابندیوں کو ختم کردیا ہے. رہائشی اب دن یا رات کے کسی بھی وقت پورے ملک میں آزادانہ طور پر سفر کرسکتے ہیں. تاہم ابوظہبی میں داخلے کی پابندیا برقرار ہے

قبل ازیں ، قومی جراثیم کشی مہم کے دوران دبئی کے رہائشیوں کو رات 11 سے صبح 6 بجے تک اور دیگر دوسرے تمام علاقوں میں رات 11 سے صبح 6 بجے کے درمیان گھر پر رہنا پڑتا .

تاہم ، نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے رہائشیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کویوڈ ۔19 کے پھیلاؤ کے خلاف لڑنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہیں۔

 

اجتماعات سے پرہیز کریں

نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے اجتماعات سے بچنے کی ضرورت پر زور دیا۔ حکام نے مکینوں کو مشورہ دیتے ہوۓ کہا کہ باہر نکلتے وقت معاشرتی دوری کی پابندی کریں اور ماسک اور دستانے پہنیں۔

مالز میں 12 سال سے کم عمر بچوں کو داخلے کی اجازت ہے

متحدہ عرب امارات کے پورے مالز اور ریستوراں میں 12 سال سے کم عمر بچوں کی اجازت ہوگی۔ دبئی نے 18 جون کو بزرگوں اور 12 سال سے کم عمر بچوں پر نقل و حرکت پر پابندی ختم کردی تھی۔ تازہ ترین اعلان کے ساتھ ہی امارات میں بچوں پر نقل و حرکت کی پابندیاں ختم کردی گئیں۔

گاڑی میں تین سے زیادہ سواریاں

پورے ملک میں ایک گاڑی میں تین سے زیادہ سواریوں پر اب بھی پابندی ہے، تاہم ایک ہی خاندان کے لوگو کو اس سے استثنیٰ حاصل ہے. اگر گاڑی میں ایک سے زیادہ افراد موجود ہیں تو ان سب کو ماسک پہننے کی ضرورت ہے.

 

 

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button