متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: فالج سے وفات پانے والا شخص چار افراد کو زندگی دے گیا

خلیج اردو آن لائن:

فالج سے وفات پانے والا شخص اپنے اعضا عطیہ کر کے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں 4 افراد کو نئی زندگی دے گیا۔

ابوظہبی ہیلتھ سروس کمپنی کے ساتھ منسلک طوام ہسپتال نے سعودی سنٹر فار آرگن ٹرانسپلانٹیشن کے ساتھ مل کر العین کا دوسرا آرگن ڈونیشن مکمل کر لیا۔

گزشتہ ماہ ایک 50 سالہ شخص کو فالج کے بعد طوام ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ تاہم دماغ کی موت ہوجانے کے بعد شخص وفات پاگیا۔

جس کے بعد اس شخص کے گھر والوں سے اجازت لینے کے بعد اس کے اعضا کو عطیہ کرنے کا عمل شروع کیا گیا۔ اس آپریشن میں 4 گھنٹے کا وقت لگا۔

اس شخص کے جسم سے دل، گردے اور جگر کو نکالا گیا۔ اور پھر دل کو سعودی عرب بھیج دیا گیا اور باقی اعضا ابوظہبی اور دبئی میں مختلف مریضوں کو لگانے کے لیے بھیج دیے گئے۔

یہ اعضا 4 مختلف مریضوں کو لگائے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ العین میں کیا جانے والا دوسرا ایسا آپریشن ہے جس سے 4 ایسے مریضوں کی جان بچائی گئی ہے جو متعدی بیماریوں میں مبتلا تھے۔

طوام ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ کی سربراہ ڈاکٹر حالہ ابو زید نے بتایا کہ آپریشن کامیابی رہا اور اعضا نکالنے کے بعد جدید آلات سے لیس عملے کے ذریعے سعودی عرب، ابوظہبی اور دبئی بھیجے گئے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button