متحدہ عرب امارات

غیر قانونی طور پر شہد بیچنے جرم ہے ، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا

خلیج اردو
فوجیرہ : ایک عرب باشندے کو غیر قانونی طور پر شہد فروخت کرنے کے الزام میں بھاری جرمانہ کر دیا گیا ہے۔ وہ سیاحت کے ویزہ پر یو اے ای میں موجود تھا اور بغیر کسی لائنسس کے شہد فروخت کررہا تھا۔

اسے 3,000 درہم کا جرمانہ کیا گیا ہے جسے ادا کرنے کے بعد اسے جلاوطن کیا جائے گا۔

فوجیرہ کی اپلنٹ عدالت نے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق حکام کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص مچلی اور سبزی مارکیٹ میں بھیک مانگتے ہوئے شہد فروخت کرتا ہے۔

جب اسے گرفتار کیا گیا تو اس کے پاس شہد اور رقم موجود تھی۔

جب اسے استعاثہ عامہ کے سامنے پیش کیا گیا تو اس نے اقرار کیا کہ وہ بھیک نہیں مانگتا تھا بلکہ وہ شہد فروخت کرتا تھا اور شہد کا ایک باکس پچاس درہم میں فروخت کرتا تھا۔

ملزم نے اقرار کیا کہ وہ لائنسس کے بغیر شہد فروخت کرتا تھا اور اس نے اس پر زور دیا کہ وہ بھیک نہیں مانگتا اور اس نے کسی بھی شخص سے بھیک نہیں مانگی۔

اس نے تصدیق کی کہ وہ بیس درہم میں ایک کلو شہد خریدتا ہے اور اسے پچاس درہم میں فروخت کرتا ہے۔ اس نے بتایا کہ اس کے پاس کوئی دوکان نہیں جہاں وہ شہد فروخت کر سکے تو وہ مختلف مارکیٹس جاکر شہد فروخت کرتا ہے۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button