متحدہ عرب امارات

حوثی باغی باز نہ آئے ، متحدہ عرب امارات پر میزائل داغٖ دیئے: یو اے ای کے ڈیفنس سسٹم نے حوثیوں کے دو میزائل ناکارہ بنا دیئے

خلیج اردو
ابوظبہی : وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے حوثی باغیوں کے دو میزائل ناکارہ بنا دیئے ہیں۔ وزارت کے مطابق ملک کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے حوثی ملائشیاء کے میزائل ناکارہ بنائے۔

وزارت نے تصدیق کی ہے کہ ایئر ڈیفنس سسٹم نے دو میزائل کی نشاندہی کرکے اسے کامیابی سے ناکارہ بنایا ہے۔ تباہ شدہ میزائل ملک کے مختلف حصوں میں گرے ہیں۔

ایک بیان میں وزارت دفاع نے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے استعداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ کہا گیا ہے کہ کسی بھی حملے سے بچاؤ کیلئے مکمل طور پر تیار رہیں گے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button