متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں پانچ اور دس درہم کے نئے نوٹ بنکوں کیلئے فراہم کر دیئے گئے

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کے مرکزی بنک نے مارکیٹ میں پانچ اور دس درہم کے نئے نوٹس سرکولیٹ کر دیئے ہیں جو مارکیٹ میں ڈسٹربیوشن کیلئے فراہم کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے عوامی آگاہی کیلئے سنٹرل بنک نے بیان جارین کیا ہے کہ نوٹ تمام کمرشل بنکوں کے اے ٹی ایم پر فراہم کر دیئے گئے ہیں۔

ایمریٹس این ڈی بی، ابوظہبی کمرشل بینک، فرسٹ ابو ظہبی بینک اور بینک آف شارجہ ان قومی بینکوں میں شامل ہیں جو اپنے اے ٹی ایمز کو نئے برانچوں کے لیے پروگرام کرتے ہیں اور مختصر وقت میں اپنی سیٹنگز کو اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔

ان کوششوں نے تجدید کے مقاصد کی کامیابی کو یقینی بنایا ہے۔ تاکہ نئے نوٹوں کے لیے عوامی ضروریات کو پورا کیا جا سکے اور اس کے نتیجے میں صارفین کی خوشحالی کو ممکن بنایا جا سکے۔

نئے کرنسی نوٹوں کو اے ٹی ایم کے بنکوں میں ریپلیس کر دیئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے صارفین کو گائیڈ کرنے کیلئے کسٹمر سروس صارفین تعینات کیے گئے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button