متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹیکسی کے کرایوں میں بھی کمی کر دی گئی

خلیج اردو
شارجہ: رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد شارجہ نے اپنے ٹیکسی ٹیرف کو واپس لے لیا ہے۔

شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے کسٹمر ہیلپ لائن ایجنٹوں نے ٹیکسیوں کے کم از کم کرایے 17.50 سے کم ہو کر 15.50 درہم ہونے کی تصدیق کی ہے۔

6 اگست کوایس آر ٹی اے سروسز استعمال کرنے والے ٹیکسی سواروں نے بھی کم از کم کرایوں میں کمی کی تصدیق کی۔

گزشتہ مہینے شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ہدایت پر کم از کم کرایہ 13.50 درہم سے بڑھا کر 17.50 درہم کر دیا گیا تھا اور ساتھ میں وضاحت کی گئی تھی کہ اتھارٹی ملک میں ایندھن کی تازہ ترین قیمتوں کی بنیاد پر ہر ماہ اپنے ٹیکسی کرایوں کا تعین کرے گا۔

شارجہ ایگزیکٹو کونسل کی جانب سے کیے گئے اس فیصلے کو ایس آر ٹی اے نے نافذ کیا تھا۔

ایس آر ٹی اے کے چیئرمین یوسف خامس العثمانی نے کہا کہ یہ تبدیلی ایندھن کی قیمتوں کو آزاد کرنے کے اصول پر مبنی ہے۔

سپر 98 پیٹرول کی قیمت اگست میں 4.03 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جو جولائی میں 4.63 درہم تھی۔ اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت جولائی کے 4.52 فی لیٹر کے مقابلے میں 3.92 فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button