متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : براكة نیوکلیئر پلانٹ کی توانائی اب آپ کی دہلیز پر

خلیج اردو
07 اپریل 2021
ابوظبہی : اب سرکاری سطح پر صاف ستھری اور آلودگی سے پاک توانائی براكة نیوکلیئر پاور پلانٹ کے یونٹ ون سے آپ کی دہلیز پر پہنچے گی۔ پلانٹ نے کمرشل سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے۔

منگل کے روز حکام نے اعلان کیا ہے کہ براكة نیوکلیئر پاور پلانٹ عرب دنیا کا پہلا جوہری بجلی گھر ہوگا جو متحدہ عرب امارات میں گھروں اور کاروباری اداروں کو اب اپنے پہلے 1،400 میگاواٹ یونٹ کے ذریعے مستقل ، قابل اعتماد اور پائیدار بجلی فراہم کررہا ہے۔

تجارتی کارروائیوں کا مطلب ہے کہ یونٹ 1 کے جوہری ری ایکٹر کی آزمائش کا مرحلہ ختم ہوچکا ہے۔ اس نے تمام قومی ضروریات اور بین الاقوامی معیار کو پورا کیا ہے اور اب اگلے 60 سالوں میں ہفتے میں سات دن ، دن کے چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کی جاسکتی ہے۔

آج ، یونٹ 1 متحدہ عرب امارات کے گرڈ سے منسلک سب سے بڑا واحد بجلی کا پیداواری یونٹ جو روازنہ ہزاروں میگا واٹ کاربن فری بجلی پیدا کرتا ہے اور ایک بار جب پلانٹ کے دیگر تین یونٹ مکمل طور پر کام کر نے شروع کریں تو 5،600 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جو متحدہ عرب امارات میں 574،000 گھرانوں کو بجلی فراہم کرنے کیلئے کافی ہے۔

چار یونٹ بالآخر ملک کی بجلی کی ضروریات کا 25 فیصد بجلی بنائیں گے۔ براكة ایٹمی پاور پلانٹ موسمیاتی تبدیلی کا ایک ثابت حل ہے جو 21 ملین ٹن کاربن کے اخراج کو روکتا ہے جو سالانہ 3.2 ملین کاریں سڑکوں سے ہٹانے کے برابر ہے۔

یہ تجارتی عمل متحدہ عرب امارات کیلئے صاف بجلی پیدا کرنے کے بارے میں 2008 میں کئے گئے وعدوں کو انجام دینے کیلئے کثیر القومی ، اماراتی کی زیرقیادت ٹیم کی دہائی کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button