متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں اکتوبر 2022 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان، قیمتوں میں کتنی کمی کر دی گئی ہے؟

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں اکتوبر کے مہینے کیلئے پیٹرولیم مصنواعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ملک کی ایندھن کی قیمتوں کی کمیٹی نے 30 ستمبر کو اکتوبر 2022 کے مہینے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

یکم اکتوبر سے سپر 98 پٹرول کی قیمت ستمبر میں3.41 درہم کے مقابلے میں 3.03 درہم فی لیٹر ہوگی۔

اسپیشل 95 پیٹرول اب3.30 کے مقابلے 2.92 فی لیٹر میں فروخت ہوگی۔

ای پلس نائنٹی ون پیٹرول کی قیمت 2.85 فی لیٹر ہوگی جو پچھلے مہینے 3.22 درہم فی لیٹر ہوگی۔ ڈیزل کی قیمت ستمبر کے3.87 درہم فی لیٹر کے مقابلے میں 3.76 درہم فی لیٹر ہوگی۔

حکام نے نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق اس مہینے سے ہوگا۔

کام نے پچھلے تین مہینوں سے لگاتار ہر مہینے کے آخری دن ایندھن کے نرخوں پر نظرثانی کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے، ایندھن کی قیمتوں کا اعلان ہر مہینے کے آخری ہفتے میں کیا جاتا تھا تاہم یو اے ای نے 2015 میں ایندھن کی قیمت کی ڈی ریگولیشن کا اعلان کیا تھا۔

متحدہ عرب امارات نے پچھلے دو مہینوں سے ریٹیل ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔ اگست اور ستمبر میں، عالمی معیشت پر کساد بازاری کے خوف کی وجہ سے توانائی کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ایندھن کی قیمتوں میں 1.4 فی لیٹر کے قریب کمی کی گئی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button