متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے بھیک مانگنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس نے اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے ماہ رمضان سے پہلے بھیک مانگنے والوں کے خلاف جمعرات کے روز کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔

اس مہم کا آغاز حکومت اور مقامی حکام کے ساتھ مل کر  کیا گیا ہے۔ اس مہم کا مقصد عوام کے درمیان بھیک مانگنے کے حوالے سے آگاہی پھیلانا ہے۔

دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر برگیڈٰیئر جمال سلیم الجالف نے بتایا کہ گزشتہ 3 دنوں کے دوران مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 842 مانگنے والوں کو پکڑا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا "بھیک مانگنا ہے ایک سماجی برائی ہے۔ بھیک مانگنے والے خاص طور پر رمضان کے دوران لوگوں کی سخاوت کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ دبئی پولیس اس مہم کو تیز کر کے بھیک مانگنے کے اس عمل کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ اور اس مہم میں دبئی بلدیہ، GDRFA، اور دیپارٹمنٹ آف اسلامک افیئرز کو اس مہم میں شامل کیا گیا ہے”۔

دبئی پولیس میں انفلٹریٹرز ڈیپارٹممنٹ کے ڈائریکٹر کرنل علی سلیم نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای میں موجود خیراتی ادارے ضرورت مند اماراتیوں اور رہائشیوں کی مدد کرنے میں بلکل بھی نہیں ہچکچاتے۔ کوئی بھی فرد مالی مدد حاصل کر سکتا ہے، اگر اس کی ضروریات ثابت ہو جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں اور عوامی مقامات پر بھیک مانگنا قابل قبول نہیں ہے اور یو اے ای کے قانون کے مطابق قابل سزا جرم ہے۔

انہوں نے عوام کو نصیحت کی کہ وہ اپنے خیرات و عطیات بجائے بھیک مانگنے والوں کے دینے کے خیراتی اداروں کو دیں۔

مزید برآں، رہائشیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ اگر وہ بھیک مانگنے والا کہیں دیکھیں تو اس کی اطلاع 901، پولیس آئی سروس یا www.ecrime.ae دیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button