متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : پہلی مرتبہ ڈرائیور کے بغیر بسیں اب عجمان کی سڑکوں پر چلیں گی

خلیج اردو
16 نومبر 2021
عجمان : منگل کے روز خلیجی ریاستوں کے پہلے ڈرائیور کے بغیر بس کی لانچنگ کردی گئی۔ عجمان کی بلدیہ اور محکمہ منصوبہ بندی کے ڈائریکٹر شیخ راشد بن حمید النعیمی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے وزیر مملکت عمر العلمی عجمان کورنیشے میں بس کی افتتاحی سواری پر بس میں سوار تھے۔

آئی او ان کے پراجیکٹ مینیجر ناصر الشمسی جو اس منصوبے کے ذمہ دار ہیں، نے کہا ہے کہ بس میں اعلیٰ کارکردگی والے سینسر اور 14 کیمرے نصب ہیں جو پیدل چلنے والوں کے کراسنگ اور ٹریفک سگنلز کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تقریباً 20 میٹر کے فاصلے سے گزرگاہ یا سگنلز کا پتہ لگا سکتا ہے اور ایک مکمل سٹاپ پر روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بس 15 مسافروں کو ایڈجسٹ کر سکتی ہے۔

جس سڑک پر یہ بس چلے گی ، اس میں ایسے سینسر لگے ہیں جو بس میں لگے کیمروں اور سینسر کو سے متحرک ہوکر بھیجے گئے پیغام پر عمل کرتے ہیں۔

الشمسی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بغیر ڈرائیور والی پہلی بس ایک فرانسیسی کمپنی نے تیار کی تھی لیکن آئی او ان نے بس میں ٹیکنالوجی تیار کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں ہم نے مسدر سٹی میں بس کو آزمائشی بنیاد پر چلایا تھا۔

الشمسی نے بتایا کہ مستقبل میں بس کو 7 کلومیٹر تک لے جانے کا منصوبہ شامل ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button