متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات سے متعلق رپورٹ جاری

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات  کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1541 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1497 ریکارڈ کی گئی ہے اور وائرس سے 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔  جبکہ اب تک متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 60 ملین سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 لاکھ 84 ہزار 799 پی سی آر ٹیسٹ  کیے گئے ہیں۔

کورونا وبا کے آغاز سے اب تک یو اے ای میں کورونا کے 6 لاکھ 56 ہزار 354 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 6 لاکھ 34 ہزار 272 افراد کورونا وائرس کی بیماری لاحق ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ وائرس سے اب تک 1885 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 2 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 74 ہزار 522 خوراکیں لگائی گئی ہیں۔

عید الضحیٰ کے قریب آنے کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات حکام نے کورونا وائرس کے ممکنا پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قواعد و ضوابط وضع کرنے شروع کر دیے ہیں۔ نیشنل ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ روز رہائشیوں کے لیے درج ذیل قواعد جاری کیے گئے ہیں:

این سی ای ایم اے کی جانب سے یو اے ای کے رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عید کی تقریبات صرف ایک ہی گھر میں رہنے والے خاندان تک محدود رکھیں اور دیگر رشتہ داروں کے گھر آنے جانے سے گریز کریں۔ انہیں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا اور ماسک پہننا ہوگا۔

مزید برآں، رشتہ داروں، خاص طور پر بزرگ افراد کے گھروں میں جانے سے پہلے کورونا ٹیسٹ کروائیں۔ گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔ ایک دوسرے کو عیدی دینے کے لیے الیکٹرانک ذرائع کا استعمال کریں۔

قربانی کے حوالے این سی ای ایم اے نے رہائشیوں کو ترغیب دی ہے کہ وہ قربانی ادا کرنے کے لیے سرکاری ایپس کا استعمال کریں۔ اس طرح سے قربان گاہوں پر رش کم ہوگا۔  مزید برآں، رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قربانی کا گوشت تقسیم نہ کریں بلکہ خیراتی اداروں کو اس کام کی ذمہ داری دیں۔

حکام عید کے پہلے دن مویشی منڈیوں اور قربان گاہوں کا دورہ کریں گیں تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان مقامات پر رش نہ لگے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button