متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ملک میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد جاری کر دی گئی

خلیج اردو
15 اپریل 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا کیسز کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 1614 افراد نے کرونا وائرس کو شکست دیدی۔

وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ روز 1928 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 491423 ہو گئی ہے۔ 4 مزید افراد کی کرونا سے ہلاکت کے بعد ملک میں کرونا سے ہلاکت کی تعداد 1545 ہو گئی۔

وزارت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اس وقت ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 14866 ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button