متحدہ عرب امارات

یو اے ای: پولیس نے شہریوں کو جیب کتروں کے ایک نئے طریقہ واردات سے محفوظ رہنے کے لیے وارننگ جاری کردی، ویڈیو دیکھیں

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ پولیس کی جانب سے جمعرات کے روز جاری کی گئی ایک ایڈوائزری میں عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے وہ ایسے افراد سے محتاط رہیں جو مختلف طریقہ واردات اپنا کر آپ نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

شارجہ پولیس کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کوئی آپ کے کپڑوں پر چھینکے یا تھوکے تو ہوشیار ہوجائیں۔ کیونکہ یہ جیب کتروں کا ایک نیا طریقہ واردات ہے۔

مزید برآں، افراد کو ایسے لوگوں کے جھانسے میں آںے سے بھی خود کو بچانا ہوگا جو آپ کو اپنی گاڑی میں کسی خرابی کے بارے میں بتا رہے ہوتے ہیں۔

اور گاڑی کی اگلی سیٹ پر کیش اور یا بیگ رکھنے سے پرہیز کریں کیونکہ اس سے چوری کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button