متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ابوظبہی میں سیاحوں کیلئے مرحلہ وار ویکسینشن گائیڈلائن جاری کر دی گئی

خلیج اردو
23 جولائی 2021
ممبئی : ابوظبہی نے منگل کے روز سیاحوں اور ویزٹ ویزہ ہولڈرز کو مفت کرونا ویکسین دینے کا اعلان کیا ہے۔

مفت ویکسین صرف ان لوگوں کو دی جائے گی جن کے پاس ابوظبہی کی جانب سے جاری کیا گیا ویزٹ ویزہ ہو۔ سیاحوں کو اگر ابوظبہی پہنچنے پر ویزٹ ویزہ جاری کیا جاتا ہے تو ان لے ویزہ پر اسٹامپ لگانا ضروری ہوگا۔

سیاحوں کو آپشن دیا گیا ہے کہ وہ فائزر اور سینوفارم ویکسین کے درمیان ویکسین کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے سب سے پہلے سیاحوں کو سیہا اپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کرنا ہوگا جو وہ ایپلیکیشن اسٹور یا گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔

اس کے بعد وہ الحوسن اپلیکیشن کو پلے اسٹور سے ڈاؤنلوڈ کریں گے۔

وہ سینوفارم یا افائزر میں سے کسی ایک ویکسین کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ جس کے بعد ان کیلئے ویکسین سنٹر کا انتخاب کرکے اپوئنٹمنٹ بکنگ کے بعد اپنے ذاتی تفصیلات شامل کرنی ہوگی۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے وسیع پیمانے پر ویکسینیشن مہم پہلے ہی کل اہل آبادی کے 87 فیصد سے زیادہ تک پہنچ چکی ہے ۔ اعدادوشمار کے مطابق ابھی تک 14.6 ملین سے زیادہ ویکسین کی خوراک کا انتظام کیا گیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button