متحدہ عرب امارات

گلوبل نالج انڈیکس پر متحدہ عرب امارات کا ریجن میں پہلا نمبر برقرار

 

خلیج اردو آن لائن:

بدھ کے روز اقوام متحدہ کی ایجنسی یو این ڈی پی کی جانب سے گلوبل  نالج انڈیکس کی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق متحدہ عرب امارات گلوبل نالج انڈیکس پر مشرق وسطی میں پہلے نمبر پر برقرار ہے۔

یو این ڈی پی کے کی اس انڈیکس کے مطابق متحدہ عرب امارات گزشتہ سال 136 ممالک میں سے 18 نمبر پر آیا ہے۔ اور ریجن میں یو اے ای نمبر 1 کی پوزیشن پر برقرار ہے۔

نالج انڈیکس کے مطابق متحدہ عرب امارات چوتھے سال بھی دنیا کی دوسری بہترین معیشت کی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔

جبکہ یونیورسٹی سے پہلے کی تعلیم کے حوالے سے یو اے ای کا دنیا بھر میں10واں نمبر ہے۔

یو این ڈی پی میں نالج پراجیکٹ کے ڈائریکٹر ہانی ٹرکی کا کہنا ہے دنیا بھر میں نالج انڈیکس میں "سوئزرلینڈ کی پہلی پوزیشن ہے، جبکہ امریکہ اور فن لینڈ دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہیں”۔

خیال رہے کہ یو این ڈی پی کے نالج انڈیکس کے چوتھے ایڈیشن کو دبئی میں یواین ڈی پی اور محمد بن راشد المکتوم نالج فاؤنڈیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر لانچ کیا گیا ہے۔

اس انڈیکس کو کیسے تشکیل دیا جاتا ہے؟

یہ انڈیکس در اصل مختلف ممالک کی انکی تعلیم صلاحیت اور سرمایہ کاری جیسے اعدا و شمار کو مد نظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا جاتا ہے۔

گلوبل نالج انڈٰیکس 138ممالک کے لیے بنایا جاتا ہے۔ جس میں ان ممالک کی یونیورسٹی سے پہلے کی تعلیم، وکیشنل تعلیم، ہائر ایجوکیشن، انوویشن، اور دیگر ایسے شعبوں کو مد نظر رکھا جاتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button