خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے ہاتھوں قرآن پاک کے نسخوں کو نذر آتش کرنے پر سویڈن کے سفیر کو طلب کرلیا

خلیج اردو: وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے متحدہ عرب امارات میں سویڈن کی سفیر لیزلیٹ اینڈرسن کو طلب کیا اور انہیں سویڈن میں انتہا پسندوں کے ہاتھوں قرآن پاک کے نسخوں کو نذر آتش کرنے کے خلاف متحدہ عرب امارات کے احتجاج سے آگاہ کیا۔

وزیر الہاشمی نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے مذاہب کی توہین اور انکے پیروکاروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے تمام کوششوں کو رد کرنے اور مذہبی شعائر کا احترام کرنے اور اشتعال انگیزی اور پولرائزیشن سے بچنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید برآں، وزیر الہاشمی نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے طرز عمل صرف ایسے وقت میں مزید تناؤ اور تصادم کا باعث بنتے ہیں جب دنیا کو رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے اور نفرت اور انتہا پسندی کو مسترد کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی زیادہ ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button