متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں محظوظ پر ایک مہینے میں تیسرے بڑے انعام کی جیت، خوش نصیت فاتح نے 10 ملین درہم اپنے نام کر لیے

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں اس ہفتے بھی ایک خوش نصیب نے محظوظ کا گرینڈ انعام جیت لیا ہے۔ یہ اس مہینے بڑا انعام جیتنے کا تیسرا واقعہ ہے جہاں خوش نصیب فاتح دس ملین درہم کا گرینڈ پرائیز گھر لے کر گیا ہے۔

لاٹری کے پانچ میں سے پانچ ہندسے میچ کر جانے والے خوش نصیب نے دس ملین درہم کا انعام جیتا۔ اس کے لکی پانچ نمبرز 16,18,37,38,40 تھے۔

یہ محظوظ کی 84 ویں ہفتہ وار قرعہ اندازی تھی جس میں 1,045 دیگر فاتحین کو بھی 1,655,600 درہم کی رقم انعامات میں بانٹتے دیکھا گیا ہے۔

قرعہ اندازی میں زیادہ سے زیادہ 29 فاتحین نے پانچ میں سے چار نمبروں کی میچنگ کی۔ 1,000,000 کا دوسرا بڑا ان میں بانٹ دیا گیا جہاں ہر ایک کو 34,482 درہم ملے۔

قرعہ اندازی میں تین شرکاء نے 300,000 درہم آپسمیں برابر تقسیم کیے جبکہ جیتنے والے خوش نصیبوں میں سے ہر ایک کو 100,000 درہم ملے ۔

جولائی کے مہینے کے لیے گرمیوں کے موسم کو منانے کے لیے محظوظ نے گولڈن سمر ڈرا کا آغاز کیا تھا جہاں شرکاء کو جولائی میں آخری قرعہ اندازی میں ایک کلو گرام سونا جیتنے کا موقع ملتا ہے۔

اسپیشل گولڈن سمر ڈرا ان تمام شرکاء کو موقع فراہم کرتا ہے جنہوں نے جولائی کے دوران محظوظ ہفتہ وار قرعہ اندازی میں حصہ لیا تھا۔

محظوظ کی قرعہ اندازی میں حصہ لینا کافی آسان ہے۔ آپ www.mahzooz.ae پر جاکر صرف

35 درہم میں پانی کی بوتل خرید کر شراکت دار بن سکتے ہیں۔ ہر بوتل خریدنے والے کو گرینڈ لکی ڈرا میں ایک انٹری ملے گی۔ جتنی بار آپ بوتل خریدیں گے، اتنی بار آپ کو انٹری ملیں گی اور زیادہ انٹریز پر جیتنے کے امکانات زیادہ ہوں گے۔

10 ملین درہم کا سب سے بڑا انعام، 1 ملین کا دوسرا بڑا انعام اور 350 درہم کا تیسرا انعام ہر ہفتے حاصل کرنا آسان ہے۔ محظوظ ایک ہفتہ وار ریفل ڈرا بھی منعقد کرتا ہے جہاں تین گارنٹی یافتہ فاتحین کو 100,000 درہم نقد رقم دی جاتی ہے۔

محظوظ کیلئے ٹکٹ کی رقم میں جو بوتلیں خریدی جاتی ہیں وہ محظوظ کے کمیونٹی پارٹنرز کے ذریعے ضرورت مندوں میں تقسیم کی جاتی ہیں تاکہ ان کو ہائیڈریٹ کیا جا سکے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button